کر پشن بچاؤ گینگ پاناما کیس کی تحقیقات میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے ،چودھری سرور

کر پشن بچاؤ گینگ پاناما کیس کی تحقیقات میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے ،چودھری سرور

لاہور (اے این این)تحریک انصاف کے رہنما وسابق گور نر پنجاب چودھری محمدسرور نے کہا ہے کہ’’کر پشن بچاؤ گینگ ‘‘سپر یم کورٹ میں پانامہ کی تحقیقات کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے ،پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے سپر یم کورٹ کو ٹی اوآرز اور کمیشن بنانے کا مکمل آئینی اور قانونی اختیار ہے کیونکہ سپر یم کورٹ پہلے بھی کئی کمیشن بنا چکا ہے، عوام کرپشن کے حوالے سے قانونی جنگ کی کامیابی چاہتے ہیں کرپشن اور کرپٹ عناصر کو کیفرکردارتک پہنچانا عوام کے دل کی آواز ہے اور تحر یک انصاف عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے ۔ وہ پارٹی کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر تحر یک انصاف کے ریجنل صدر چودھری محمداشفاق ‘آئی ٹی ایف کے محمد وسیم چودھری سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ چودھری محمدسرور نے کہا کہ آج کرپشن کی وجہ سے پاکستان کا ہر بچہ مقروض ہو چکا اور ادارے مفلوج ہوچکے ہیں اور بدترین کرپشن کی وجہ سے پاکستان دنیا بھر میں بدنام ہواہے اور تحر یک انصاف ملک میں واحد سیاسی جماعت ہے جو کر پشن کے خلاف ہر محاذ پر جنگ لڑ رہی ہے اور انشاء اللہ ہم کا میاب ہوں گے اور ملک میں کر پشن کر نیوالوں کو ضرور سزا ملے گی ۔

مزید : کراچی صفحہ اول