وزیر اعلیٰ سندھ سے برازیل کے سفیر کی ملاقات

وزیر اعلیٰ سندھ سے برازیل کے سفیر کی ملاقات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے پاکستان میں برازیل کے سفیر مسٹر کلاوڈو راجہ گبا گلیا لنس نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں برازیل کے سفیر نے وزیر اعلیٰ سندھ کوبتایاکہ وہ رات سے الیکٹرنک اور پرنٹ میڈ یا دیکھ رہے ہیں اور انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ کے ایکٹوہونے کی بھی کافی تعریف کی۔برازیل کے سفیر نے سندھ کی مہمان نوازی کو برازیل کی مہمان نوازی سے تشبیہ دی۔ برازیل کے سفیر نے کہا کہ کراچی خوبصورت شہر ہے اور یہ مجھے بہت اچھا لگا، جس پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم کراچی کو مزید خوبصورت بنانے کی کوشش کررہے ہیں انہوں نے بتایا کہ کراچی شہر کے انفراسٹکچر کی بہتری کے لئے ساتھ ساتھ تعمیر و مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے اس کے علاوہ شہر میں ٹرانسپورٹ کے شعبہ کی ترقی کے لئے بھی کام ہور رہا ہے اور بہت جلد کراچی کی خوبصورتی میں لوگوں کو نمایاں اور واضح فرق محسوس ہوگا۔ملاقات میں وزیر اعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری نوید کامران بلوچ بھی موجود تھے۔وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے برازیل کے سفیر مسٹر کلاوڈو راجہ گبا گلیا لنس کو سندھ کا ثقافتی تحفہ سندھی ٹوپی اور اجرک بھی پیش کی۔

مزید : کراچی صفحہ اول