عرس کے بہترین انتظامات پر پنجاب حکومت،اوقاف کا مشکور ہوں،شاہ محمود قریشی

عرس کے بہترین انتظامات پر پنجاب حکومت،اوقاف کا مشکور ہوں،شاہ محمود قریشی

ملتان (سٹی رپورٹر) دربار حضرت غو ث بہا ؤ الدین زکریا ملتانی کے سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود حسین قریشی نے کہاہے کہ میں عرس کے سلسلے میں بہترین انتظامات کرنے پر حکومت پنجاب ضلع انتظامیہ او ر محکمہ اوقاف کا شکر گزار ہو ں کہ انہوں نے سالانہ عر س کے موقع پر زائرین کی سہولت کے لئے بہتریں انتظامات کئے انہوں نے کہاہے کہ یہ (بقیہ نمبر4صفحہ12پر )

عرس کی محفل ہے سیاسی نہی یہاں ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر سوچنا ہو گا سیاسی اختلافات کے لئے بہت سے میدان موجود ہیںیہ غونث کا آستانہ ہے یہاں محبتوں کو فروغ دیا جاتاہے ۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین شاہد محمود قریشی اور ایم این اے ملک محمد عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکن باہمت اور جرأت مند ہیں ان کو ظلم و جبر سے ڈرایا دھمکایا نہیں جاسکتا ، چیئرمین عمران خان سمیت پوری تحریک انصاف اسیران احتساب کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ دنوں مقامی ہال میں اسیران احتساب کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کی تقریب کے موقع پر کیا ۔ اس موقع پر رانا عبدالجبار ، ملک احمد حسین ڈیہڑ ، حاجی جاوید اختر انصاری ایم پی اے ، میاں جمیل احمد ، خالد جاوید وڑائچ ، عون عباس بپی ، ملک عدنان ڈوگر ، اعجاز جنجوعہ ، حسن علیزئی ، ندیم قریشی ، سبین گل خان و دیگر شریک تھے ۔ اس موقع پر مخدوم شاہ محمود قریشی اور ایم این اے ملک محمد عامر ڈوگر نے شاہد محمود خان سابق ایم پی اے ، شیخ طاہر چیئرمین یوسی ، قربان فاطمہ ، شہزاد شاد وائس چیئرمین یوسی ، یاسر خان ، رانا شعیب ، چوہدری فیاض ، محمد شاکرر ، فدا کھوکھر ، رانا سعید ، سلمان نعیم ، دین محمد شاہ وائس چیئرمین یوسی ، سلیم اللہ خان یوسی چیئرمین ، ڈاکٹر ایوب ، رانا فرمان ، خالد ملوک عاربی ، شیخ عاصم اعجاز ، جاوید بُچہ ، مشتاق نیازی ، اسلم چوہان ، میاں طارق عبداللہ ، رانجھو خان چیئرمین یوسی ، شیر خان اعوان ، محمد حسین پڑھیار ، رانا سلطان یوسی وائس چیئرمین ، عمران رشید ارائیں ، خان قصور خان سیال ، چوہدری فقیر حسین گل وائس چیئرمین یوسی ، اے ڈی بھٹی ، احسان سندھو ، عمران خادم ، ملک غلام رسول ، سلمان احمد ، منیر خان ، عبداللطیف شیرا ، عرفان اللہ خان ، محمد قذافی ، میاں فاروق ، چوہدری احسان ، چوہدری ممتاز احمد ، طارق چشتی ، حاجی عبدالغفور ، اعظم قریشی ، سید بلال ، یوسف انصاری ، یعقوب شیرا کونسلر ، ملک وکی ، علی آفریدی ، عبدالغفار صدیقی ، محمد کاشف ، زاہد قریشی ، نعمان شریف ، خالد محمود ، ارشد مغل ، فدا حسین و دیگر میں پاکستان تحریک انصاف کے اسیران احتساب کو چیئرمین عمران خان کے دستخط شدہ سرٹیفکیٹس تقسیم کئے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر