جمعیت علما اسلام ’ف‘ جنوبی پنجاب کا اجلاس آئندہ کی حکمت عملی مرتب ‘ 15 دسمبر کو رحیمیار خان میں کنونشن منعقد کرنیکا اعلان

جمعیت علما اسلام ’ف‘ جنوبی پنجاب کا اجلاس آئندہ کی حکمت عملی مرتب ‘ 15 دسمبر ...

ملتان (سٹی رپورٹر) جمعیت علماء اسلام (ف) جنوبی پنجاب کا اجلاس جے (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت جامعیہ قاسم العلوم میں منعقد ہوا جس میں میں جمعیت علماء اسلام جنوبی پنجاب کے سابق و موجود عہدیداروں نے شرکت کی اجلاس میں جمعیت علماء اسلام پنجاب کے سر پرست اعلی علامہ عبدالرؤف ربانی کی قیادت میں صوبائی عہددیداران اور جنوبی پنجاب کے اضلاع رحیم یار خان ، ملتان ، لودھراں ، مظفر گڑھ، و دیگر اضلاع کے صدور اور جنرل سیکریٹریز نے قائد جمعیت مولانہ فضل الرحمن سے جامع قاسم العلوم میں ملاقات کی اس موقع پر جنوبی کے لئے آئندہ کی لائحہ عمل کاحکمت عملی مرتب کی گئی اجلاس میں 15دسمبر کو رحیم یار میں کنونشن منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا جس میں جنوبہ پنجاب بھر سے جمعیت کارکنان وعہدیداران شرکت کریں گے اس موقع پرجمعیت علماء اسلام پنجاب کے سر پرست اعلی مولانا عبدالرؤف ربانی نے مولانافضل ا لرحمن سے مطالبہ کیا کہ جنوبی پنجاب کی علیحدہ تنظیم بنائی جائے انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں جمعیت کے مزاج کا بڑا طبقہ موجود ہے ہمارا ووٹ دوسری جماعتوں نے اسلام کا نعرہ لگا کر ورغلایا ہوا ہے اس لئے جنوبی پنجاب کی علیحدہ تنظیم بنائی جائے تا کہ جنوبی پنجاب میں جمعیت اپنی قوت منوا سکے انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب میں جمعیت سیاسی افرادی قوت کا مظاہرہ کرنا چاہتی ہے جس کے لئے ہم بڑا اجتماع کرنا چاہتے ہیں جس پر مولانہ فضل الرحمن نے 15 دسمبربروز جمعرات کو ضلع رحیم یار خان میں پیغام اسلام کانفرنس کرنے کی اجازت دیدی جس میں وہ خود اور پوری جماعت کے مرکزی قائدین شرکت کریں گے اس موقع پر جمعیت علماء اسلام پنجاب کے سابق صدر اور مرکزی مجلس شوری کے رکن مولانہ رشید احمد لدھیانوی بھی موجود تھے جبکہ وفد میں مرکزی جنرل کونسل کے رکن حافظ حسین احمد مدنی ، صوبائی نائب صدور مولانہ خلیل الرحمن درخواستی ، مولانہ یحیی عباسی ، صوبائی ناظمین میاں محمد مظہر نثار ، نور خان ہانس ، صوبائی فنانس سیکریٹری پیر سید فیاض شاہ ، مولانہ عبدالمجید توحیدی ، کفایت اللہ درخواستی ، شیخ محمد عمر ، مولانہ محمد علی مدنی ، مولانہ سید احمد شاہ کاظمی ، قاری شاہد محمود رحیمی ، حافظ سعید مصطفے، قاری عظیم بخش رحیمی ، مولانہ غلام مصطفے ، قاری اظہر اقبال رحیمی ، قاری عامر فاروق عباسی ، حافظ غلام حسین ، میاں محمود احمد ، عبدالصمد بندیشہ ، مولانہ اسماعیل فاروقی اور دیگر شامل تھے۔

جمعیت اجلاس

مزید : ملتان صفحہ آخر