آرپی او راولپنڈی کا دورہ تھانہ کلرکہار،تفصیلی معائنہ کیا

آرپی او راولپنڈی کا دورہ تھانہ کلرکہار،تفصیلی معائنہ کیا

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ریجنل پولیس افسر راولپنڈی نے کلر کہار تھانہ کا دورہ کیا انہوں نے تھانہ کلر کہار کا تفصیلی معائنہ کیا اور SHOتھانہ کلر کہار کو تھانہ کی سیکورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ جرائم ہمارے علاقہ میں نہ ہونے کے برابر ہیں اور پولیس اہلکار جرائم کے خاتمہ میں دن رات کوشاں ہیں جس کے لئے ہمیں ان پر فخر ہے بعد ازان وہ DSPحضرو راجہ فیاض حسین کی رہائش گاہ بوچھال کلاں پہنچے اور ان کے والد کی وفات پر ان سے تعزیت کی اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما ملک اسلم سیتھیDSPکاظم نقوی پولیس چکوال کے افسران بھی موجود تھے انہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر