پیپلزپارٹی کے4نکات نہ مانے تو حکومت بڑا نقصان اٹھائیگی،احمد محمود

پیپلزپارٹی کے4نکات نہ مانے تو حکومت بڑا نقصان اٹھائیگی،احمد محمود

رحیم یار خان(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سابق گورنر پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ حکومت نے پیپلز پارٹی کے چار نکات نہ مانے تو بہت بڑا نقصان اُٹھائے گی تمام اپوزیشن جماعتیں پانا مہ لیکس کے اشو پر پیپلز پارٹی کے ساتھ کھڑی ہیں چیئر مین بلاول بھُٹو جب میدان (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

میں آئے تو عوام عمران کا دھرنا ڈرامہ بھول جائیں گے اس وقت پوری قوم کا مستقبل سپریم کورٹ کے ہاتھ میں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں دوبارہ پیپلز پارٹی جنوبی کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دینے کے لیے آنے والے پارٹی راہنما سابق ایم این اے چوہدری جاوید اقبال وڑائچ،مون خان اورجہانگیر گوندل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کے پیپلز پارٹی کے ورکرز نے ہر دور میں قربانیاں دی ہیں جن کی مثال نہیں ملتی مخدوم علی محمود کے چیئر مین ضلع کونسل منتخب ہونے سے ان کی محرومیوں کاازلہ ہوگا بلاول بھُٹو کی رحیم یار خان آمد سے کارکنوں میں نیا حوصلہ آیا ہے2018ء کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کی حکومت قائم ہوگی کارکن ابھی سے اس کی تیاری کریں اس موقع پر مبارک بعد دیتے ہوئے چوہدری جاوید اقبال وڑائچ نے انہیں یقین دلایا کے ان کی قیادت میں رات دن کوشش کر کے ضلع رحیم یار خان بلکہ پورے جنوبی پنجاب کو پیپلز پارٹی کا مظبوط قلعہ بنانے میں بھر پور کردار ادا کریں گے انہوں نے کہا کے اس وقت حکومتی نمائندے لوٹ مار میں مصروف ہیں اور شہر مسائل کی اماج گاہ بنا ہوا ہے جس کی طرف کسی کی توجہ نہیں ہے۔

احمد محمود

مزید : ملتان صفحہ آخر