وہاڑی،مخصوص سیٹوں کے انتخابات کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس
وہاڑی( بیورورپورٹ+نا مہ نگار) ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں کی مخصوص نشستوں کے انتخابات کے لیے انتظامات کو حتمی طور پر مکمل (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )
کر لیا جائے ریٹرننگ افسران جہاں مناسب سمجھیں پولنگ اسٹیشن کو حساس قرار دلوانے کے لیے تحریری طورپر وجوہات کے ساتھ تحریر کریں یہ بات انہوں نے اپنے کمیٹی روم میں مخصوص نشستوں کے انتخابات کے انتظامات کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں ڈی او سی مہر امیر بخش، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر عامر جاوید، اے سی سید آصف حسین شاہ اور دیگر ریٹرننگ افسران موجود تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ؍ ڈی سی او علی اکبر بھٹی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ہدایات پر مکمل عمل کیا جائے اور الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر امیداواروں سے عمل درآمد کرایا جائے انہوں نے کہا کہ الیکشن کے لیے مقررہ وقت9بجے دن سے شام 4بجے تک مقرر کیا گیا ہے اس دوران جو ووٹر پولنگ اسٹیشن کی حدود میں پہنچ جائے اسے ووٹ ڈالنے کا حق دیا جائے ۔
انتخابات