میٹرو روٹ کے مختلف چوکوں پر آمد و رفت میں سہولتوں کی فراہمی کا پلان تیار

میٹرو روٹ کے مختلف چوکوں پر آمد و رفت میں سہولتوں کی فراہمی کا پلان تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نمائندہ خصوصی)ملتان میٹرو پراجیکٹ انتظامیہ نے میٹرو بس روٹ مدنی چوک ،اللہ وسا یا چوک اور بہادر پور چوک پر شہریوں کو آمد و رفت میں سہولت فراہم کر نے کے لئے پلان تیار کر لیا ہے ۔منصو بے کے مطا بق مدنی چوک پر موٹر سائیکل سواروں کی سہولت کیلئے پل تعمیر کیا جائے گا ۔سٹیل اور کنکریٹ سے بنایا جانے والا یہ پل پیدل چلنے والوں کیلئے لگائے گئے برج کے ساتھ تعمیر کیا جائے گا۔ میٹرو بس (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )
روٹ اللہ وسایا چوک کراس کرنے والے شہریوں کیلئے بی سی جی چوک تک فاسٹ لین تعمیر کی جا رہی ہے ۔اسی طرح میٹرو بس روٹ بوسن روڈ بہادر پور چوک پر ٹریفک سگنل لگایا جائے گا ۔ٹریفک سگنل سرخ ہو نے کی صورت میں میٹرو بس بہادر پور چوک کو کراس نہیں کرے گی۔ اس جگہ کیرج وے پر کرووسٹون لگائے جائیں گے تاکہ چوک پر ٹرن لینے والی اور سیدھا جانے والی ٹریفک کو علیحد علیحدہ لین میں رکھا جا سکے اور حادثات کا خدشہ پیدا نہ ہو۔مدنی چوک اور بہادر پور چوک پر انڈر پاس اور فلائی اوور کی تعمیر کے بھاری اخراجات کی وجہ سے یہ پلان تیار کیا گیا ہے جس سے ملکی خزانے پر کروڑوں روپے کا بوجھ نہیں پڑے گا ۔فلائی اوور اور انڈر پاس کی تعمیر سے شہریوں کو بھی ٹریفک کی وجہ سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ۔