عمران خان کی سیاست ختم‘ حکومت کا ابھی کچھ نہیں ہوگا‘ جمشید دستی

عمران خان کی سیاست ختم‘ حکومت کا ابھی کچھ نہیں ہوگا‘ جمشید دستی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر) آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما و ٹکٹ ہولڈر حبیب احمد انصاری کی جانب سے عوامی راج پارٹی کے چیئرمین جمشید دستی کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر شیخ عدنان ، اصغر انصاری ، رانا سعید ، محمد ریاض ملک ، حفیظ احمد ، شہباز احمد ، عظیم احمد ، امیر نواز کونسلرز ، محمد حمید ، وسیم (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )
اکرم ، شیخ ندیم کونسلر و دیگر موجود تھے ۔ اس موقع پر جمشید دستی نے کہا کہ عمران خان نے اپنی سیاست ختم کرلی ہے انہوں نے دھرنے پر عوام کو بلاکر پھر روکا اس عمل میں دو کارکن بھی جاں بحق ہوئے اور اگلے ہی دن عمران خان نے مطالبات پورے ہونے پر جشن منایا حالانکہ ان کو چاہئے تھا کہ ان جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی و تعزیت کیلئے ان کے گھر جاتے پر وہ نہیں گئے حکومت کا ابھی کچھ نہیں ہوگا اور یہ تماشا چلتا رہے گا بہت جلد ختم بھی ہوجائیگا اور نہ ہی حکومت کو عوام کا خیال ہے اور نہ ہی دوسری پارٹیوں کو سب کرسی کے چکر میں عوام کو ذلیل کررہے ہیں اور دن بدن مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے ، کاروبار ختم ہورہے ہیں اور ان دھرنوں کی وجہ سے لوگوں کا معاشی قتل ہورہا ہے اور لوگ خودکشی کرنے پر مجبور ہورہے ہیں آئے روز کسی نہ کسی شہر میں مہنگائی اور بیروزگاری کی وجہ سے خودکشی کررہے ہیں اور حکومت صرف اپنا وقت پورا کررہی ہے اور انہیں عوام کی کوئی پرواہ نہیں وہ صرف تجوریاں بھرنے میں مصروف ہیں ۔