اقبال ڈے کی تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہوسکا سرکاری ادارے آج حسب معمول کھلے رہیں گے ‘ چھٹی کے جعلی مراسلہ کی تحقیقات شروع

اقبال ڈے کی تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہوسکا سرکاری ادارے آج حسب معمول کھلے ...

ملتان ( نمائندہ خصوصی ‘ سٹاف رپورٹر ) 9 نومبر اقبال ڈے کے حوالے سے عام تعطیل سے متعلق شہری خصوصاً سرکاری ملازمین (بقیہ نمبر55صفحہ12پر )

شش و پیج کا شکار رہے ۔ گزشتہ ہفتے کے دوران وفاقی حکومت کی طرف سے 9 نومبر اقبال ڈے کی چھٹی بحال کرنے بارے خبریں گردش کرتی رہیں ۔ اس ضمن میں الیکٹرانک میڈیا اور پرنٹ میڈیا نے ٹکرز اور خبریں شائع کیں اور سوشل میڈیا پر 9 نومبر کی چھٹی کا نوٹیفکیشن بھی منظر عام پر رہا ‘ مگر ذرائع کے مطابق 9نومبر کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جعلی تھا جس کا وزارت داخلہ نے نوٹس لیکر تحقیقات شروع کردی ہیں اور بتایا جا رہا ہے کہ 9نومبر اقبال ڈے کی چھٹی نہیں ہے اور تمام سرکاری دفاتر کھلے رہیں گے۔ ڈائریکٹر کالجز ملتان ڈویژن پروفیسر منصور شاہ نے کہا ہے کہ تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے کے باعث ملتان ڈویژن میں سرکاری گرلز و بوائز کالجز آج حسب معمول کھلیں گے البتہ کالجز میں علامہ اقبالؒ ڈے کی تقریبات منعقد ہونگی ۔ فیڈریشن آف رجسٹرڈ سکولز پنجاب کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر فرید بنگش نے کہا ہے کہ آج کچھ نجی سکولز کھلیں گے اور کچھ نہیں کھلیں گے ‘کیونکہ طلبہ کو پہلے ہی8‘9نومبر 2دن کی چھٹی دی گئی تھی‘انہو ں نے مزید کہا کہ آج سکولز میں علامہ اقبالؒ ڈے کی تقریبات منعقد ہونگی ۔ زکریا یونیورسٹی کے تحت ایم اے ‘ ایم ایس سی کے امتحانات کے سلسلے میں کل 10نومبر کو انگلش لٹریچر‘ میتھ ‘ شماریات‘ سرائیکی اور اردو کے پیپرز ہونگے ‘ امتحانی مراکز کی حدود میں دفعہ 144کے تحت غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔ ملتان (سٹاف رپورٹر ) علامہ اقبال ؒ ڈ ے پر تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہو سکا‘ سرکاری گرلز اور بوائز سکولز آج کھولے جائیں گے ‘ بتایا گیاہے کہ حکام نے اس بارے میں سکولز سربراہان کو چھٹی کے میسج کر دئیے تھے ‘ اب سکولز سربراہان کو میسج دئیے گئے ہیں کہ 9نومبر کو سکولز کھلیں گے ‘ اس پر سکولز سربراہان نے اساتذہ کوسکول آنے کے میسج کر دئیے ہیں ‘اس بارے میں سکولز سربراہان کا کہنا ہے کہ آج سکولز کھلیں گے اور علامہ اقبال ؒ ڈے کی تقریبات منعقد ہونگی‘اساتذہ کے مطابق بیشتر طلبہ آج نہیں آئیں گے کیونکہ انہیں پہلے ہی8‘9نومبر 2دن کی چھٹی دی گئی تھی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر