پی ایس پی کو قومی پرچم کا استعمال روکنے کیلئے درخواست دائر

پی ایس پی کو قومی پرچم کا استعمال روکنے کیلئے درخواست دائر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ میں پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے قومی پرچم کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے خلاف درخواست دائر کردی گئی ہے ۔درخواست گذارافروز حق اورنمیتا گل کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ سید مصطفی کمال قومی پرچم کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کررہے ہیں ۔قومی پرچم کو سیاسی اور تجارتی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جاسکتا ہے ۔عدالت سے استدعا ہے کہ پاک سرزمین پارٹی کو قومی پرچم کے سیاسی استعمال سے روکا جائے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر