جے جے وی ایل کیس کی سماعت 2دسمبر تک ملتوی کردی

جے جے وی ایل کیس کی سماعت 2دسمبر تک ملتوی کردی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عاصم و دیگر شریک ملزمان کیخلاف جے جے وی ایل کیس کی نقول فراہم کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت وکلا کی عدم حاضری کے باعث2 دسمبر تک ملتوی کردی ہے ۔منگل کو سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو پر مشتمل دو رکنی بینچ میں جے جے وی ایل کیس میں ڈاکٹر عاصم و شریک ملزمان کو کیس کی نقول فراہم کرنے سے متعلق سماعت ہوئی ۔ملزمان نے نیب کیخلاف نقول کی فراہمی کے لئے درخواست دائر کی تھی جبکہ ملزمان کے وکلا کی عدم حاضری کے باعث عدالت نے سماعت 2دسمبر تک ملتوی کردی۔ واضح رہے نیب کی جانب سے جے جے وی ایل کیس میں ڈاکٹر عاصم, اطہر علی, بشارت مرزا, اقبال زیڈ احمد کیخلاف سترہ ارب روپے کی کرپشن کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر