عبدالرحمن کانجو اور ڈی سی او لودھراں کا دنیاپور کا دورہ

عبدالرحمن کانجو اور ڈی سی او لودھراں کا دنیاپور کا دورہ

دنیاپور (نامہ نگا ر) رکن قومی اسمبلی عبدالرحمن خان کانجو اور ڈی سی او لودھراں شاہد نیاز نے دنیاپور کا دورہ کیا اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مریضوں کے وارڈ (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

او ر دیگر شعبوں کا بھی معائنہ کیا جس کے دوران ہسپتال میں صفائی کی غیر تسلی بخش صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے ہسپتال کے ایم ایس کو صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت ہسپتالوں میں زیادہ سے زیادہ سہولیات دینے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے ۔اس موقع پر رکن قومی اسمبلی اور ڈی سی اونے میجر عامر اعظم شہید چلڈرن پارک کا بھی دورہ کیا اور پارک میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔ بعد ازاں عبدالرحمن خان کانجو محکمہ مال کے کمپیوٹر سروس سنٹر پہنچ گئے جہاں انہوں نے لوگوں کے مسائل معلوم کیے۔رکن قومی اسمبلی نے اس موقع پر گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سے کہروڑچوک دنیاپور تک دوریہ سڑک کی از سرِ نو تعمیر کے لیے محکمہ ہائی وے سے منصوبے کا تخمینہ بھی لگوایا۔ اس موقع پر عبدالرحمن خان کانجو نے کہا کہ 10کروڑ روپے کی لاگت سے اس روڈ کی تعمیر کے منصوبے کا آغاز جلد ہی کر دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ دنیاپور میں ریسکیو 1122کی فراہمی بھی اگلے ماہ تک یقینی بنائی جائے گی ۔ اس موقع پررکن صوبائی اسمبلی پیر عامر اقبال قریشی ،اسسٹنٹ کمشنر نجیب اللہ خان ترین ،میونسپل ایڈمنسٹریشن آفیسر راؤ محمد علی ،ایس ڈی او مرزا اسلام بیگ ، صدر پریس کلب راؤ عابد علی خاں،چوہدری کامران انور لنگڑیال، چوہدری حاجی علی حسن،چوہدری شہباز سعید طور، خواجہ احمدر ضا،چوہدری ہدایت اللہ زرگر، شہباز اکمل بلوچ ودیگر معززین علاقہ ہمراہ تھے ۔

کانجو ‘ دورہ

مزید : ملتان صفحہ آخر