جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی، 11اشتہاریوں سمیت30افراد گرفتار

جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی، 11اشتہاریوں سمیت30افراد گرفتار

ملتان(کرائم رپورٹر) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی ۔08منشیات فروشوں، 01 نا جائز اسلحہ ،04جعلی کھاد فروخت (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

کرنے والوں ، 01 بھکاری ، 02بغیر این او سی گیس ری فل کرنے والوں،01تیز رفتاری سے گاڑی چلانے والوں، 02نشہ کی حالت میں غل غپاڑہکرنے والوں اور11اشتہاری مجرمان سمیت 30ملزمان گرفتار۔45لیٹر شراب ،2630گرام چرس ، 01 پسٹل معہ02 گولیاں برآمد۔پولیس تھانہ سٹی جلالپور نے ملزم عامر سے 670گرام چرس برآمد کر کے، پولیس تھانہ گلگشت نے ملزم سہیل سے 115گرام چرس ، پولیس تھانہ شاہ رکن عالم نے ملزم ندیم سے 10لیٹر شراب دیسی ،پولیس تھانہ نیو ملتان نے ملزم عبدالعزیز سے 300گرام چرس ،پولیس تھانہ قطب پور نے ملزم محمد عاشق سے 1270گرام چرس ،ملزم عارف سے 275 گرام چرس اور ملزم فاروق سے 20لیٹر شراب جبکہ پولیس تھانہ کینٹ نے ملزم کمال سے 15لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ کینٹ نے ملزم شہزاد ظفر سے پسٹل 30بور معہ 02گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ راجہ رام نے ملزمان شکیل ، عبدالرحمان ، فضل اور محمد علی کو جعلی کھاد فروخت کرتے ہوئے قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس تھانہ چہلیک نے ملزم تصور عباس کو بھیک مانگتے ہوئے قابو کرکے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزم توصیف کو بغیر اجازت نامہ گیس ری فل کرتے ہوئے جبکہ پولیس تھانہ نیو ملتان نے ملزم وسیم کو بغیر NOCگیس ری فل کرتے ہوئے قابو کر کے مقدمات درج کر لئے۔پولیس تھانہ نیو ملتان نے ملزم امجد کو انتہائی تیز رفتاری اور خطر ناک انداز میں ٹریکٹر ٹرالی چلاتے ہوئے قابو کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ نیو ملتان نے ملزم صابر اور ملزم رضوان علی کو شراب پی کر غل غپاڑہ کرتے ہوئے قابو کر کے مقدمات درج کر لئے۔ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران127نان رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا اس کے علاوہ ایکسائزآفس ملتان میں449نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سے119موٹر سائیکلیں ملتان پولیس کی کاروائی کی وجہ سے رجسٹرکروائی گئی۔ ملتان پولیس نے11اشتہاریوں کو گرفتار کر لیاجن میں سے01 اے کیٹیگری جبکہ10کا تعلق کیٹیگری Bسے ہے.

مزید : ملتان صفحہ آخر