خانیوال‘ اساتذہ کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ‘ ریلی ‘ نعرے بازی

خانیوال‘ اساتذہ کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ‘ ریلی ‘ نعرے بازی

خانیوال (نمائندہ پاکستان)اساتذہ کا مطالبات کے حق میں گرلز چوک خانیوال میں اجتجاجی مظاہر ہ ،ریلی یونائیٹڈ ٹیچرز کونسل کی کال پر مظاہرہ ،ریلی میں شریک اساتذہ نے مطالبات پر مبنی پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے یونائیٹڈ ٹیچرز کونسل مرکزی رہنما اللہ بخش قیصر ،رانا محمد عباد ، چوہدری محمد شفیق ضیاء ،(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

اقبال ندیم پھل، زاہد شمسی ،جلیل احمد خان ڈاہا،راؤ غلام مصفطفےٰ اکرم ہراج سکندر حیات سسرانہ محمد اشفاق اسرا چوہدری محمد سردار کمبوہ رانا محمد رمضان اور یونائیٹڈ ٹیچر ز کے ضلعی چیئر مین صاحبزادہ حکیم جاوید الحسن نے احتجاجی مظاہرہ، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے اساتذہ رہنما ؤں کے ساتھ کئے گئے وعدوں سے مسلسل انحراف کے بعد اساتذہ مجبوراََ دوبارہ سڑکوں پر آنے پر مجبور ہو گئے ہیں اساتذہ رہنماؤں نے کہا کے ہم تقریباََ عرسہ دو سال سے اساتذہ کے مسائل کے حل کیلئے حکومت وقت کو آگاہ کرتے رہے ہیں لیکن حکومت پنجاب نے اساتذہ کو محض طفل تسلیوں پر ٹرخارہی ہے یونائیٹڈ ٹیچرز کونسل مرکزی رہنما اللہ بخش قیصر نے کہا کہ اب اساتذہ کسی کے بہکاوئے میں نہیں آئیں گے حکومت کو عملی طور پر اساتذہ کا معاشی و معاشرتی استحصال بند کرنا ہو گا اساتذہ رہنماؤں نے مطا لبہ کیا کے ہیڈماسٹر کے دور دراز اضلاع میں کئے گئے انتقامی تبادلہ جات فوری طور پر منسوخ کیے جائیں اساتذہ کے پر سکیل فوری طور اپ گریڈ کئے جائیں نئی تقرریوں سے قبل اساتذہ کی ان سروس پرموشن اور ٹیچرز پے پیکج کا ایوارڈ یقینی بنایا جائے ڈراپ آؤٹ پیک نتائج پر سزاؤں کا فوری خاتمہ کیا جائے دانش اتھارٹی اور پیف کو سکولوں کی حوالگی کا فوری طور پر خاتمہ کیا جائے ایم سی کیڈر کے اساتذہ کی سو فیصد پرموشن کی جائے ایجوکٹر ز کو مستقل کیا جائے خانیوال میں عرصہ دراز سے پرموشن نہیں ہو سکی فور ی طور پر موشن کی جائے اساتذہ رہنماؤں نے مزید کہا کے حکمرانوں نے ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہ کئے تو ہمارا احتجاج کا سلسلہ 15نومبر سے پنجاب بھر میں شروع ہو جائے گااور ہم آخری حد تک جائیں گے۔

اساتذہ مظاہرہ

مزید : ملتان صفحہ آخر