پی ٹی آئی نے خیبر پختونخواہ کو تباہ کردیا ہے ‘ مولانا رشید لدھیانوی

پی ٹی آئی نے خیبر پختونخواہ کو تباہ کردیا ہے ‘ مولانا رشید لدھیانوی

ملتان (سٹی رپورٹر) جمعیت علماء اسلام (ف) پنجاب کے سابق امیر مولانا رشید احمد لدھیانوی نے کہاہے کہ عمران خان لچر سیاست کرکے نوجوان نسل کو تباہ کررہے ہیں پی ٹی آئی خیبر (بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

پختونخواہ کو تباہ کر دیا ہے صوبہ میں تبدیلی کی بات کرنے والے اپنی ہی چھوڑی ہوئی نشستوں سے فارغ ہو رہے ہیں خیبر پختونخواہ میں ایم ایم اے کے دور حکومت میں جو ترقیاتی کام ہوئی ہیں اس کی مثال نہیں ملتی ، خیبر پختونخواہ میں آنے والا ادور جمعیت علماء اسلام کا ہو گا ان خیا لات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر قاری رشید احمد اور قاری نعمان احمد سمیت دیگر بھی ہمراہ تھے اس موقع پر انہوں نے مزید کہاہے کہ موجودہ حکومت اپنا دور حکومت پورا کرے گی پانامہ سمیت کسی کی کسی بھی قسم کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو گی یک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاہے کہ ریحام خان کے ساتھ دو نکاح کے معاملے کو اسلامی نظریاتی کونسل سے رجو ع کیا جائے اس سلسلے میں مولانا شیرانی صاحب بہتر فیصلہ کر سکتے ہیں ۔

رشید لدھیانوی

مزید : ملتان صفحہ آخر