اوور بلنگ پر لیسکو بورڈ آف ڈائریکٹر کیخلاف سخت ایکشن لیا جانا چاہیے ‘ میاں مقصود احمد

اوور بلنگ پر لیسکو بورڈ آف ڈائریکٹر کیخلاف سخت ایکشن لیا جانا چاہیے ‘ میاں ...

ملتان (سٹی رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے لیسکو کی جانب سے ہر ماہ بجلی کے بلوں کی مد میں 12 ارب(بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

روپے وصول کرنے کے انکشاف پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردی کی آمد کے باجود لیسکو حکام 6لاکھ سے زائد میٹروں کو خراب قرار دے کر بجلی کی اصل لاگت سے کئی گنا زیادہ بل عوام سے وصول کئے جا رہے ہیں ۔ جن کے پاس کھانے پینے کو کچھ نہیں وہ اپنی محدود آمدن میں ہزاروں روپوں کے بل کیسے ادا کر سکتے ہیں۔ عوام کی پریشانیوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ لیسکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے خلاف سخت ایکشن لیا جانا چاہے۔ ایک طرف بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے عام شہری کی زندگی اجیرن کردی ہے جبکہ دوسری طرف وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے خود اور بلنگ کااعتراف کیا ہے۔ ہزاروں صنعتوں بند اور لاکھوں مزدور بے روز گاری کی وجہ سے فاقوں کا شکا ر ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے ساڑھے تین سالہ دور اقتدار میں مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔معیشت بڑھوتری کی بجائے جمود کا شکار ہے اور کسان زبوں حالی کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔

میاں مقصود

مزید : ملتان صفحہ آخر