100 روپے نہ ملنے پر درزی ‘ خاوند سے جھگڑے پر خاتون کی خودکشی

100 روپے نہ ملنے پر درزی ‘ خاوند سے جھگڑے پر خاتون کی خودکشی

رحیم یار خان ‘ کبیروالا(نامہ نگار ’ ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ماں نے مانگنے پر سوروپے نہ دئیے ،19سالہ بیٹے نے گلے میں رسی ڈال کر خود کشی کرلی ،شوہر سے جھگڑے پر بیوی نے پھندا لے لیا ۔تفصیل کے مطابق موضع ماڑی سہو میں 19سالہ نوجوان محمد رمضان عرف شانو نے اپنی والدہ سے سو رپے مانگے ،جو (بقیہ نمبر38صفحہ7پر )

والدہ نے دینے سے انکار کردیا ،جس پر مذکورہ نوجوان نے قریبی باغ میں جاکر اپنے گلے میں رسی ڈال کر جھول گیا ،جس سے اسکی موت واقع ہوگئی ۔پولیس تھانہ بارہ میل نے قانونی کاروائی کرنے اورپوسٹ مارٹم کروانے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی ۔متوفی کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ وہ درزی کا کام کرتا تھا ۔ گزشتہ روز محمد پور موضع نوناری کی رہائشی22سالہ شائستہ بی بی کا شوہر تنویراحمد سے جھگڑا ہوگیا جس سے دلبرداشتہ ہوکر شائستہ بی بی نے گلے میں پھندالے لیا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں ورثاء نے طبی امداد کے لئے رحیم یارخان ہسپتال منتقل کیا جہاں چند لمحے میڈیکل وارڈ میں زیرعلاج کے باوجود جانبر نہ ہوپائی اور دم توڑگئی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر