لیاری میں پولیس مقابلے کے دوران گینگ وار کے 2ملزما ہلاک ، ایس ایچ او زخمی

لیاری میں پولیس مقابلے کے دوران گینگ وار کے 2ملزما ہلاک ، ایس ایچ او زخمی
لیاری میں پولیس مقابلے کے دوران گینگ وار کے 2ملزما ہلاک ، ایس ایچ او زخمی

  

کراچی (ما نیٹرنگ ڈیسک ) کراچی کے علاقے لیاری میں پولیس مقابلے کے دوران گینگ وار کے 2ملزمان مارے گئے ۔ 

ابتک نیوز کے مطابق لیاری کلا کوٹ میں پولیس اہلکاروں اور ڈاکوﺅں میں فائرنگ کا تبادلہ ہو گیا جس کے نتیجے میں لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے 2ملزمان ہلاک ہو گئے ۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایس ایچ او کلاکوٹ ایاز خان بھی زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار کے بابا لاڈلا گروپ سے تھا۔دوسری جانب عباس ٹاو¿ن میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے چھاپہ مار کر فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ادھر صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ دہشتگرد کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی صدر عرفان سموں کے مطابق گرفتار دہشتگرد ممتاز بلوچستان پولیس کو مطلوب تھا۔

مزید : کراچی /اہم خبریں