ممکنہ صدر کی اپنی اہلیہ کے ساتھ شرمناک حرکت پر دنیا میں ہنگامہ ہو گیا
نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) جیسا باپ، ویسا بیٹا، پوری انتخابی مہم میں اپنی اوٹ پٹانگ حرکتوں کے باعث بحث کا موضوع رہنے والے ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ تو ووٹ ڈالتے بھی ویسی حرکت کر ہی گئے لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ اب ان کے بیٹے نے بھی ثابت کر دیا ہے کہ وہ اپنے باپ سے کسی طور کم نہیں اور دونوں حضرات نے ہی ازدواجی زندگی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔
دونوں باپ بیٹا اس بار کچھ اور نہیں بلکہ اپنی بیگمات کے بیلٹ پیپرز پر جھانکتے ہوئے نظر آئے جس کے باعث پورے امریکہ میں یہ بحث چھڑ گئی ہے کہ دونوں کو ہی اپنی بیگمات پر اعتبار نہیں ہے۔ اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی ہی اہلیہ پر اعتبار نہیں کرتے تو وہ امریکہ کو کیسے چلائیں گے؟ اور اور تو ان کا بیٹا بھی اپنے باپ کے نقش قدم پر چل رہا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلینا نے سکول 59 میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا اور اس دوران لوگوں کو دلچسپ منظر دیکھنے کو ملا جب ڈونلڈ ٹرمپ نے ووٹ کاسٹ کرتے کرتے اپنی اہلیہ کے بیلٹ پیپر پر کچھ اس طرح دیکھا کہ جیسے یقین کر رہے ہوں کہ کیا وہ انہیں ہی ووٹ دے رہی ہیں یا پھر ان کی مخالف امیدوار کے حق میں ووٹ ڈال رہی ہیں۔ یہ سارا منظر کیمروں پر محفوظ ہو گیا جس پر طرح طرح کے تبصرے کئے جا رہے ہیں اور پورے امریکہ میں ایک طرح سے ہنگامہ ہی برپا ہے۔
ایرک ٹرمپ نے اپنی اہلیہ لارا ٹرمپ کے ہمراہ 53 سٹریٹ پبلک لائبریری میں ووٹ کاسٹ کیا اور اس دوران اہلیہ کے بیلٹ پیپر پر کچھ اس طرح دیکھا جیسے کہ وہ یہ تصدیق کر رہے ہیں کہ کیا وہ واقعی اپنے ’سسر‘ کو ہی ووٹ دے رہی ہے یا پھر دھوکہ کرنے جا رہی ہے۔
ایرک اپنے والد کو ووٹ دینے پر اتنے خوش اور جذباتی تھے کہ انہوں نے پولنگ بوتھ کے اندر ہی اپنے بیلٹ پیپر کی تصویر اتار لی اور اسے ٹوئٹر پر اپ لوڈ کر دیا لیکن وہ یہ نہیں جانتے تھے کہ وہ غیر قانونی کام کر رہے ہیں اور اس حرکت پر شدید تنقید کے بعد انہوں نے تصویر ہٹانے میں ہی عافیت سمجھی۔
ان باتوں کے علاوہ ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے تاحال خوشی کی خبریں ہی مل رہی ہیں اور جب وہ اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد لوگوں کے سامنے آئے تو بہت سی جگہوں پر انہوں نے سکولوں میں بنے پولنگ سٹیشنز کے باہر نوجوانوں کو میٹھی میٹھی گولیاں بانٹتے ہوئے بھی پایا، ڈونلڈ ٹرمپ اتنے خوش ہوئے کہ انہوں نے ایک بسکٹ خریدا اور نوجوان کے ہاتھ میں 20 ڈالر تھما دئیے اور اس سے بقایا بھی نہ لیا۔