ڈونلڈ ٹرمپ کی برتری، امریکیوں کی بڑی تعداد ملک چھوڑ کر جانے لگی

ڈونلڈ ٹرمپ کی برتری، امریکیوں کی بڑی تعداد ملک چھوڑ کر جانے لگی
ڈونلڈ ٹرمپ کی برتری، امریکیوں کی بڑی تعداد ملک چھوڑ کر جانے لگی

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک )امریکہ کے صدارتی انتخابات میںری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی واضح ہونے کے بعدامریکیوں کی بڑی تعداد نے کینیڈا کا رخ کرلیا، امیگریشن کے لئے درخواستوں کی بھر مار بھی ہوگئی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کون ہیں؟ کیا کرتے رہے ہیں؟جاننے کے لئے یہاں کلک کریں

امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکہ میں صدارتی انتخابات کے غیر متوقع نتائج اور ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ واضح برتری سے دلبرداشتہ امریکیوں کی بڑی تعداد نے ملک چھوڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے امریکہ کا رخ کرلیا ، پڑوسی ملک کی امیگریشن کے لئے بڑی تعداد میں درخواستیں بھی جمع کرادی گئی ہیں۔امیگریشن سے متعلقہ ویب سائٹس پر ٹریفک اس قدر بڑھ گئی کہ وہ کریش ہی کرگئیں،کینیڈا کی شہریت اور امیگریشن کے لیے سرکاری ویب سائٹ بھی غیرفعال ہوگئی۔دوسری جانب جیسے جیسے انتخابی نتائج واضح ہوتے گئے ، ہیلری کلنٹن کے حامیوں کی مایوسی بھی بڑھتی چلی گئی، ڈیمو کریٹ امیدوار کے حامیوں کو سر عام روتے بھی دیکھا گیا۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں