ہندو بھی ٹرمپ کے حامی، میرٹھ اور ممبئی کے مندروں میں جیت کیلئے پوجا پاٹ

ہندو بھی ٹرمپ کے حامی، میرٹھ اور ممبئی کے مندروں میں جیت کیلئے پوجا پاٹ

نئی دہلی (ویب ڈیسک) امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کیلئے بھارتیوں نے پوجا پاٹ کیا۔ ایک ہندو انتہاپسند جماعت نے میرٹھ میں پوجا کی ہندو انتہا پسند جماعت اکھیل بھارتیہ ہندو مہاسبھا کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر خواتین کو ہراساں کرنے کے الزامات جھوٹے ہیں اور وہ ٹرمپ کو ہی کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس سے پہلے ممبئی کے بیدھم مندر میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کیلئے پوجا کی گئی۔ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم میں کہا تھا وہ ہندو مذہب کو پسند کرتے ہیں اور ان کی جیت کے نتیجے میں بھارت، امریکہ تعلقات مزید اچھے ہونگے۔

مزید : بین الاقوامی