ٹرمپ کے حامیوں پر مقدمات، کئی علاقوں میں لڑائی جھگڑے، 2 خواتین گرفتار

ٹرمپ کے حامیوں پر مقدمات، کئی علاقوں میں لڑائی جھگڑے، 2 خواتین گرفتار

واشنگٹن  (ویب ڈیسک) امریکہ کی تاریخ میں موجودہ صدارتی انتخابات انتہائی تلخ ماحول میں منعقد ہوئے۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ان انتخابات میں ووٹروں کی طویل ترین قطاریں دکھائی دیں۔ ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کے حامیوں نے کئی حلقوں میں ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کے خلاف ووٹروں کو ہراساں اور مرعوب کرنے کے الزامات میں مقدمات بھی درج کرائے ہیں۔ ہلیری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے ووٹروں کے درمیان کئی شہروں میں جھگڑے بھی ہوئے۔ 2 خواتین کو نیویارک کے ایک پولیس سٹیشن کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا۔

مزید : بین الاقوامی