امریکی صدارتی الیکشن پر 13 کروڑ ڈالر کا سٹہ، سٹاک مارکیٹس میں سرمایہ کار بھی محتاط

امریکی صدارتی الیکشن پر 13 کروڑ ڈالر کا سٹہ، سٹاک مارکیٹس میں سرمایہ کار بھی ...

واشنگٹن ( صباح نیوز) امریکی انتخاب میں کون جیتے گا؟ سٹے باز سرگرم ہوگئے، سٹے بازوں نے کروڑوں ڈالرسٹہ پر لگا دیے ہیں جبکہ عالمی سٹاک مارکیٹس میں سرمایہ کار بھی محتاط ہوگئے ہیں۔ دنیا بھر میں سٹے باز بھی اندازے لگا رہے ہیں اور کروڑوں ڈالرز کی شرطیں لگ گئیں ہیں۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اب تک امریکہ صدارتی انتخابات پر لگائے گئے سٹے کا حجم تیرہ کروڑ ڈالر جا پہنچا ہے جو کہ برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی پر لگائی جانے والی شرط کے بعد سب سے بڑا سٹہ ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

بیٹنگ ویب سائٹس کے مطابق ٹرمپ کے مقابلے ہلیری کے صدر بننے کے امکانات زیادہ ہیں۔ عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کے پولز میں بھی ہیلری کو ڈونلڈ ٹرمپ پر سبقت حاصل ہے۔ عوامی جائزوں کے مطابق ہلیری کلنٹن کو ڈونلڈ ٹرمپ پر چار پوائنٹس کی برتری حاصل ہے۔

مزید : بین الاقوامی