حکومت کی جانب سے گورنر سندھ بننے کی آفر قبول کر ونگا : سعید الزماں صدیقی

حکومت کی جانب سے گورنر سندھ بننے کی آفر قبول کر ونگا : سعید الزماں صدیقی
حکومت کی جانب سے گورنر سندھ بننے کی آفر قبول کر ونگا : سعید الزماں صدیقی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی نے کہا ہے کہ اگر حکومت کی جانب سے گورنر سندھ بنانے کی پیشکش ہوئی تو قبول کرونگا۔

اے آر وائے نیو ز سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے ایک روز پہلے ان سے رابطہ کر کے گورنر شپ کے بارے میں رائے لی تھی جس پر انہوں نے حکومت کو اپنی رائے دیدی تھی ۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے مسائل بہت گھمبیر ہیں جن میں امن و امان کی صورت حال سب سے بڑا مسئلہ ہے جس پر قابوپانا ضروری ہے ۔جب ان سے بطور گورنر تعیناتی کے بارے میں آگاہ کیاگیا تو ان کا کہنا تھاکہ ’ماشاء اللہ‘

حکومت نے جسٹس (ر) سعید الزمان صدیقی کو گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو ہٹائے جانے کی وجہ پر پوچھے گئے سوال پر انکا کہنا تھا کہ حکومت کو پتہ ہو کہ عشرت العباد کو تبدیل کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی کیونکہ وہ اس کے بارے میں کچھ نہیں جانتے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو فیصلہ کرنا ہے کہ گورنر سندھ عشرت العبا دکو عہدے پر رکھنا ہے یا نہیں تاہم میں نے حکومت کو آپنی رائے سے آگا ہ کر دیا ہے ۔ ”عشرت العباد کامیاب گورنر تھے انہوں نے تما م پارٹیوں اور سیاستدانوں سے اچھے تعلقات قائم کیے ۔

سعید الزماں صدیقی نے اپنی تعیناتی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر کہا کہ یہ تو اپوائنٹ کرنے والوں کو پتہ ہو گا کہ مجھے کیوں اپوائنٹ کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آگے جا کر مصطفی ٰ کمال اور فاروق ستار میں کمپرومائز ہو جائے گا ۔

مزید : قومی