وہ وقت جب ڈونلڈ ٹرمپ ڈبلیو ڈبلیو ای کے اکھاڑے میں ”رنگبازی“کرتے تھے ،ایسی ویڈیو سامنے آگئی کہ آ پ بھی امریکہ کے نو منتخب صدر کی حرکتوں پر ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائیں گے
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی زندگی کا سب سے بڑا مقابلہ جیت لیا ہے لیکن بڑے بڑے مقابلے لڑنا ارب پتی بزنس مین ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے کوئی نئی بات نہیں ،ایک وقت ایسا بھی تھا کہ جب خواتین اور مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلو ک رکھنے والے ڈونلڈ ٹرمپ مشہور زمانہ کشتی (WWE)کے اکھاڑے میں ”رنگ بازی“کرتے ہوئے پائے جاتے تھے ۔
ممکنہ صدر کی اپنی اہلیہ کے ساتھ شرمناک حرکت پر دنیا میں ہنگامہ ہو گیا
معروف غیر ملکی جریدے ”دی سن“کی رپورٹ کے مطابق 2007میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈبلیو ڈبلیو ای کے مالک اور ان کے ساتھی وینس میک مین کو کشتی کے ایک مقابلے میں ہار جیت کی صورت میں بال کٹوانے (گنج )کا چیلنج کیا ۔ڈونلڈ ٹرمپ اور وینس میک مین نے کشتی لڑنے کے لیے اپنا اپنا کھلاڑی چنا اور مقابلے کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کے کھلاڑی بوبی لیشلے نے وینس میک مین کے کھلاڑی اومیگا کو شکست دے دی ۔جس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے اکھاڑے میں جا کر زبر دستی وینس کی گنج کر دی ۔رواں سال کے آغاز میں وینس میک مین کی بیوی لنڈا نے ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی مہم چلانے کے لیے 60لاکھ ڈالر کی امداد کی جس سے اندازہ لگا یا جا سکتا ہے کہ 2007میں ڈونلڈ ٹرمپ نے محض ”رنگبازی“کر کے وینس میک مین کی گنج کی تھی ۔
ویڈ یو دیکھئے