کراچی میں امن کے لیے کام کیا اور کر تا رہوں گا ،گورنرسندھ کی تبدیلی وفاقی حکومت کا استحقاق ہے:عشرت العباد

کراچی میں امن کے لیے کام کیا اور کر تا رہوں گا ،گورنرسندھ کی تبدیلی وفاقی ...
کراچی میں امن کے لیے کام کیا اور کر تا رہوں گا ،گورنرسندھ کی تبدیلی وفاقی حکومت کا استحقاق ہے:عشرت العباد

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی حکومت کی جانب سے گورنر سندھ کی تبدیلی کے فیصلے سے عشرت العباد بھی لاعلم نکلے ،ان کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کی تبدیلی کے حوالے سے اسلام آباد نے ابھی تک آگاہ نہیں کیا ۔

نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق گورنر سندھ عشر ت العباد نے کہا کہ گورنر کی تبدیلی وفاقی حکومت کا استحقاق ہے ،وہ جو مرضی فیصلہ کرے قبول ہو گا ۔ان کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ کے عہدے پر رہتے ہوئے ہمیشہ کراچی کے امن اور سندھ کے مفاد کے لیے کام کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ گورنر نہ بھی رہا تو کراچی کے امن کے لیے کام کرتا رہوں گا ۔

حکومت نے جسٹس (ر) سعید الزمان صدیقی کو گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ

واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے آج صدر مملکت ممنون حسین سے ملاقات کی جس میں جسٹس ریٹائرڈ سعید الزمان صدیقی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔اس حوالے سے جب سعید الزماں صدیقی سے پوچھا گیا تو انہوں نے بھی لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے میڈ یا کے ذریعے یہ خبر ملی ہے ۔واضح رہے کہ عشرت العباد 27دسمبر 2002میں گورنر سندھ کے عہدے پر تعینات ہوئے تھے ۔

مزید : قومی