آئندہ 48گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ اور گلگت بلتستان میں ہلکی بارش کا امکان ہے : محکمہ موسمیات

آئندہ 48گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ اور گلگت بلتستان میں ہلکی بارش کا امکان ہے : ...
آئندہ 48گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ اور گلگت بلتستان میں ہلکی بارش کا امکان ہے : محکمہ موسمیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ موسمیا ت کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی بلوچستان اور بالائی علاقوں میں سرد رہے گا تاہم صبح کے وقت پنجاب کے میدانی علاقوں میں سموگ/دھند کم شدت کے ساتھ فضا میں موجود رہے گی۔

فورکاسٹنگ آفیسر راشد بلال کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی بلوچستان اور بالائی علاقوں میں سرد رہے گا تاہم بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر ہلکی بارش جبکہ سموگ/دھند کی شدت میں کمی کی توقع ہے ۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آج ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت: سکردو منفی 05، قلات، گلگت، استور منفی01، کالام، ہنزہ00 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

مزید :

ماحولیات -