رنگ و نسل سے بالاتر ہوکرخدمت کروں گا، مل کر کام کریں گے : امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلمانوں کے خلاف زہراگلنے والے ڈونلڈٹرمپ نے صدر منتخب ہوتے ہی پینترا بدل لیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ وہ سب سے صدر ہیں ، سب کے ساتھ ایک جیسا سلوک روا رکھیں گے اور مل کر کام کریں گے ۔
امریکہ کے صدر بننے کے بعد اپنے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ پہلے ہی کہاتھاکہ ہم مہم نہیں بلکہ تحریک چلارہے ہیں ، ہماری تحریک میں ہرمذہب اور زبان بولنے والے افراد شامل ہیں ، میں ساتھ دینے والے تمام لوگوں کا شکریہ اداکرتاہوں۔
اُنہوں نے کہاکہ میری پوری زندگی کاروبار سے وابستہ گزری ہے ، رنگ ونسل سے بالاتر ہوکر امریکی عوام کی خدمت کریں گے اور اپنے ملک کی تعمیر نو کریں گے ، عظیم روایات کا تحفظ کریں گے ۔