امریکہ کی نئی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کا شرمناک ماضی سامنے آگیا

امریکہ کی نئی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کا شرمناک ماضی سامنے آگیا
امریکہ کی نئی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کا شرمناک ماضی سامنے آگیا

  

نیویارک (نیوز ڈیسک)  ری پبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اقلیتوں، تارکین وطن اور خصوصاً مسلمانوں کے لئے نفرت کے جذبات کی وجہ سے شہرت رکھتےتھے لیکن صدر منتخب ہونے کے ساتھ ہی انہوں نے پینتر ابدل لیا اور کہاکہ وہ سب لوگوں کو ساتھ چلیں گے ، رنگ و نسل سے بالاتر ہوکر خدمت کریں گے  لیکن ان کی اہلیہ کا ماضی ہمیشہ ان کے آگےمنہ چڑاتا رہے گا، میلانیا ٹرمپ کی کچھ ایسی شرمناک تصاویر دنیا بھر کے میڈیا کی زینت بن چکی ہیں کہ وہ خود منہ چھپاتے پھرتے ہیں۔

کچھ عرصہ قبل مشہور جریدے نیویارک پوسٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیہ ناس کی برہنہ ماڈلنگ کی تصاویر شائع کردی ہیں جو 1996ءمیں فرانس کے ایک جنسی رسالے ”میکس“ میں شائع ہوئیں۔ جریدے میں شائع ہونے والی متعدد تصاویر میں میلانیہ ناس کے جسم پر کپڑے کا ایک ٹکڑا بھی نظر نہیں آتا۔

تصاویر بنانے والے فرانسیسی فوٹوگرافر آلے ڈی باسے ول نے جریدے دی پوسٹ کو بتایا کہ یہ تصاویر 1995ءمیں مین ہٹن میں بنائی گئیں جب میلانیہ 25 سالہ خوبرو ماڈل تھیں۔ فوٹو گرافر ڈی باسے ول نے میلانیہ کے فوٹوشوٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک بہت ہی خوبصورت اور آزاد مزاج ماڈل تھیں اور کسی بھی قسم کی تصاویر بنوانے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتی تھیں۔ میلانیہ کی حیاءسوز تصاویر جریدے میکس کے جنوی 1996ءکے شمارے میں شائع کی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق ان دنوں میلانیہ فرانس اور اٹلی میں متعدد ماڈلنگ فوٹوشوٹس کے بعد نیویارک شہر پہنچی تھیں۔ وہ ان دنوں زیادہ تر کمرشل کام ہی کرتی تھیں اور مشہور سگریٹ بنانے والی کمپنیوں کے لئے بھی ماڈلنگ کرتی تھیں۔ 

جریدے دی پوسٹ کا کہنا ہے کہ جب ڈونلڈ ٹرمپ سے ان تصاویر کے بارے میں پوچھا گیا تو وہ کہنے لگے کہ یہ تصاویر اس وقت کی ہیں جب وہ میلانیہ کو جانتے بھی نہیں تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ میلانیہ سے ان کی ملاقات نیویارک کے ایک فیشن شو میں 1998ءمیں ہوئی اور ان کی شادی 2005ءمیں ہوئی، اس سے پہلے وہ ایک دوسرے کو نہیں جانتے تھے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس