بلاول بھٹو زرداری نے امریکی نو منتخب صدرم ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد دے دی
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد دے دی ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میرا نام بلاول ہے ،میں مسلمان اورپاکستانی شہری ہوں۔
رنگ و نسل سے بالاتر ہوکرخدمت کروں گا، مل کر کام کریں گے : امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ
انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارک باد دیتے ہوئے صدارتی امید وار ہیلری کلنٹن کی دلجوئی بھی کی ۔انہوں نے کہا آپ نے بہت بہادری سے مقابلہ کیا ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ یہ شکست آپ کو مزید مضبوط کرے گی ۔بلاول بھٹونے ہیلری کلنٹن کے مستقبل کے لیے نیک تمناﺅں کا بھی اظہار کیا ۔