ٹرمپ کی فتح جمہوریت ،آزادی اور انسانی حقوق کی جیت ہے : وزیر اعظم نواز شریف

ٹرمپ کی فتح جمہوریت ،آزادی اور انسانی حقوق کی جیت ہے : وزیر اعظم نواز شریف
ٹرمپ کی فتح جمہوریت ،آزادی اور انسانی حقوق کی جیت ہے : وزیر اعظم نواز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم نواز شریف نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جیت پر مبارکباد پیش کردی ۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور پاکستانی عوام کی طرف سے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدر منتخب ہونے پر مبارک ہو۔
وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ امریکہ میں انتخابات لوگوں کی فتح اور جمہوریت ،آزادی ،انسانی حقوق کی جیت ہے ۔انہوں نے کہا کہ امریکی شہریوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو کامیاب کرا کے ان کی لیڈر شپ ،ویژن اور امریکہ کی خدمت کرنے کے جذبے پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سات سالوں سے امریکہ اور پاکستان اسٹریٹجک پارٹنر ہیں جس کے تحت دونوں ملکوں میں آزادی رائے ،جمہوری اقدار ،باہمی عزت اور باہمی مفادات کا تبادلہ ہو رہاہے ۔

دنیا جان لے امریکی مفاد پہلی ترجیح ،پورے امریکہ کا صدر ہوں ،سب کو ساتھ لیکر چلوں گا، ٹرمپ کاکامیابی کے بعد پہلا خطاب،شاندار مقابلے پرہیلری کی تعریف

وزیر اعظم نے کہا کہ ہم پر عزم ہیں کہ دونوں ملکوں کے درمیان ایسے ہی مضبوط پارٹنر شپ جاری رہے گی جس سے امن کی بحالی او ر خطے کی سیکیورٹی میں مدد ملے گی ،پاک امریکہ تعلقات میں لچک کا سہارا بھی جاری رہے گا ۔انہوں نے حکومت کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات مزید مضبوط اور گہرے کرنے کے لیے کوشاں ہیں جو دونوں ملکوں کے عوام کی خواہش ہے ۔وزیر اعظم نواز شریف نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں کو قریب لانے اور خطے میں امن ،خوشحالی لانے کے لیے مل کر کام کریں گے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -