متنازع خبر سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی کا پہلا اجلا س کل ہو گا

متنازع خبر سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی کا پہلا اجلا س کل ہو گا
متنازع خبر سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی کا پہلا اجلا س کل ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) متنازع خبر سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی کا پہلا اجلاس کل ہو گا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈان نیو ز پر شائع ہونے والے متنازع خبر سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی کا پہلا اجلاس چیئرمین جسٹس (ر ) عامر رضا کی سربراہی میں کل ہو گا ۔

افغان خاتون شربت گلہ کوعدالتی حکم پر ڈی پورٹ کر دیا گیا

اجلاس دن گیارہ بجے پنجاب ہاﺅس گورنر ونگ میں ہو گا۔ تحقیقاتی کمیٹی میں آئی ایس آئی ، ایم آئی اور آئی بی کا ایک ایک رکن جبکہ ایف آئی اے سے بھی ایک رکن کو کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے ۔
سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ طاہر شہباز اور محتسب اعلیٰ پنجاب نجم سعید بھی کمیٹی کے ارکان میں شامل ہیں ۔ تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل اور دیگر اہم قومی امور پر مشاور ت کے سلسلے میں وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان ، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیر اعظم نوازشریف سے طویل مشاورت کے بعد تحقیقاتی کمیٹی کے قیام کا اعلان وہا تھا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ تحقیقاتی کمیٹی کو سیکرٹریل سپورٹ فراہم کرے گی ۔

مزید :

لاہور -