شیخ رشید کی جانب سے ہاتھ جوڑ کر اصرار کرنے کے باوجود خورشید شاہ نے ایک بار پھر عمران خان کو کھری کھری سنا دیں

شیخ رشید کی جانب سے ہاتھ جوڑ کر اصرار کرنے کے باوجود خورشید شاہ نے ایک بار ...
شیخ رشید کی جانب سے ہاتھ جوڑ کر اصرار کرنے کے باوجود خورشید شاہ نے ایک بار پھر عمران خان کو کھری کھری سنا دیں

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی بات اثر نہ کر سکی اور انہوں نے ایک بار پھر توپوں کا رخ عمران خان کی طرف کردیا ۔خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پارلیمان سے متعلق نا زیبا الفاظ استعمال کیے اور پھر پارلیمنٹ میں بھی آئے ۔انہوں نے کہا کہ الزام لگانا اور گالیاں دینا اپوزیشن نہیں ہے ،اپوزیشن وہ ہے جو پیپلز پارٹی پارلیمنٹ میں کر رہی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ معلوم نہیں تحریک انصاف کیا کھیل کھیل رہی ہے ،تعجب ہے پی ٹی آئی کا کوئی رکن قانون انصاف کمیٹی میں نہیں آیا۔

پارلیمنٹ کی راہداری میں شیخ رشید اور خورشید شاہ کے درمیان دلچسپ مکالمہ

واضح رہے کہ اس سے قبل پارلیمنٹ کی راہداریوں میں خورشید شاہ اور شیخ رشید کا آمنا سامنا ہوا ،اس دوران شیخ رشید نے خورشید شاہ سے ہاتھ جوڑ کر کہا کہ آپ عمران خان کی مخالف کیو ں نہیں چھوڑ دیتے جس پر خورشید شاہ نے کہا کہ آپ کے ذریعے عمران خان کو اہم پیغام بھیجوں گا ۔

مزید : قومی