گورنر کی تبدیلی پر سندھ حکومت سے مشورہ نہیں کیا گیا : سپیکر آغا سراج درانی

گورنر کی تبدیلی پر سندھ حکومت سے مشورہ نہیں کیا گیا : سپیکر آغا سراج درانی
گورنر کی تبدیلی پر سندھ حکومت سے مشورہ نہیں کیا گیا : سپیکر آغا سراج درانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ گورنر کی تبدیلی پر سندھ حکومت سے مشورہ نہیں کیا گیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اپنے بیان میں انکا کہنا تھا کہ نواز لیگ کا سندھ حکومت سے برتاﺅ اچھا نہیں ہے ،وفاقی حکومت نے گورنر سندھ کو ہٹانے پر صوبائی حکومت کواعتماد میں نہیں لیا ۔
انہوں نے گورنر ڈاکٹر عشرت ا لعباد خان کو بہترین گورنر قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کئی حکومتوں کو بحرانوں سے نکالنے میں مدد کی تاہم انکے اس کردار کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھا جات اہے اور ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ سپیکر سراج درانی نے مزید کہا کہ عشرت العباد کا بطور گورنر کردار انتہائی مثبت رہا ہے ۔

مزید :

کراچی -