”غیر ملکی سفاتخانوں میں موجود عملے کی پڑتال کی جائے“، تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی

”غیر ملکی سفاتخانوں میں موجود عملے کی پڑتال کی جائے“، تحریک انصاف نے پنجاب ...
”غیر ملکی سفاتخانوں میں موجود عملے کی پڑتال کی جائے“، تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی

  

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف نے بھارتی ہائی کمیشن سے ”را“ کے ایجنٹوں کے بے نقاب کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرادی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے پنجاب اسمبلی میں ایک قرارداد جمع کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت ایسے اوچھے ہتھکنڈے استعما ل کرکے سفار کاروں کے نام کو بدنام کررہا ہے سفار کار کسی بھی ملک میں امن کے سفیرہوتے ہیں لیکن بھارت نے اپنی اصلیت دیکھا دی ہے۔

قرار داد میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ ملک بھر میں موجود دیگر غیر ملکی سفاتخانوں میں موجود عملے کی ازسر نو پڑتال کی جائے۔

مزید : لاہور