لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا ، بہاولنگر سے 4دہشتگرد گرفتار ، بارودی مواد اور نقشے برآمد

لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا ، بہاولنگر سے 4دہشتگرد گرفتار ، بارودی مواد اور ...
لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا ، بہاولنگر سے 4دہشتگرد گرفتار ، بارودی مواد اور نقشے برآمد

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا ، سی ٹی ڈی نے نواحی شہر بہاولنگر میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 4دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کاﺅنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے خفیہ اطلاع پر بہاولنگر میں کارروائی کی اور 4دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا گیا ہے ۔

افغان خاتون شربت گلہ کوعدالتی حکم پر ڈی پورٹ کر دیا گیا

سی ٹی ڈی ذرائع کا کہناہے دہشت گرد لاہور میں تحریب کاری کی منصوبہ سازی کر رہے تھے جن سے حساس مقامات کے نقشے بھی برآمد ہوئے ہیں ۔ اس کے علاوہ ملزمان کے قبضے سے بارودی مواد ، ہینڈ گرنیڈ اور الیکٹریکل ڈیٹو نیٹر بڑی مقدار میں ملے ہیں ۔ ملزمان کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔

مزید : لاہور