پاک بحریہ کا اعلیٰ سطحی اجلاس، جنگ مسلط ہوئی تو اس کا جواب بھرپو رطاقت سے دیں گے: نیول چیف ایڈمرل ذکاءاللہ
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) نیول چیف ایڈمرل ذکا ءاللہ نے کہا ہے کہ جنگ مسلط ہوئی تو اس کا جواب بھرپور طاقت سے دیا جائے گا۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق نیول چیف ایڈمرل ذکاءاللہ کی زیر صدارت نیول ہیڈ کوارٹرز میں پاک بحریہ کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
امریکی الیکشن،تمام اندازے اور سروے غلط ثابت، امریکی عوام نے ڈونلڈ ٹرمپ کو صدر چن لیا
ذرائع کے مطابق اجلاس میں نیول چیف کو جاری اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی جس پر نیول چیف نے آپریشنل تیاریاں کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے اور اپنی ذمہ داریوں پر مستقل چوکنا رہنے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ مسلط ہوئی تو اس کا جواب بھرپور طاقت سے دیا جائے۔
حکومت کا جسٹس (ر) سعید الزمان صدیقی کو گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ
ذرائع کے مطابق کانفرنس میں گوادر بندرگاہ کے سیکیورٹی امور اور اقتصادی راہداری سے متعلق سیکیورٹی کی ترجیحات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ نیول چیف نے کہا کہ صلاحیتوں کے حصول کیلئے ساحلی سیکیورٹی کی مشقیں ضروری ہیں۔