نو منتخب امریکی صدر کے لیے طالبان نے پیغام بھجوا دیا ،بڑا مطالبہ کردیا
کابل (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد طالبان نے بھی رد عمل ظاہر کر دیا ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد طالبان نے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان سے امریکی افواج نکالی جائیں ۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں باراک اوباما کا وہ انکشاف جسے جان کر پوری دنیا خوف میں ڈوب گئی
نو منتخب امریکی صدر کے نام اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ امریکہ کو ایسی پالیسی نہیں بنانے چاہیے جس سے دوسری قوموں کی آزادی اور سا لمیت چھینی جائے ۔واضح رہے کہ افغان طالبان کئی بار اوبامہ ایڈمنسٹریشن سے بھی امریکی افواج کو افغانستان سے نکالنے کا مطالبہ کر چکے ہیں لیکن امریکی صدر بارک اوبامہ کی جانب سے صرف تاریخ پر تاریخ ہی دی گئی ۔