پاکستان کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، ملک بحران کا شکار ہے:اعجاز چودھری

پاکستان کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، ملک بحران کا شکار ہے:اعجاز چودھری
پاکستان کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، ملک بحران کا شکار ہے:اعجاز چودھری

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) رہنماءپاکستان تحریک انصاف اعجاز چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان کومضبوط کرنے کی ضرورت ہے،اس وقت ملک کو یہ چیلنج ہے کہ ملک بحران کا شکار ہے۔

امریکہ میں ابھی سے ہی ٹرمپ کے خلاف بغاوت،لوگ سڑکوں پر آگئے

تفصیلات کے مطابق سماءنیوز کے پروگرام " تصویر " میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ ٹرمپ کے آنے سے بہت فرق پڑے گا،امریکا ہمارے لئے کوئی پالیسیز نہیں بنائے گا ۔ گزشتہ 35 سال میں امریکی پالیسیز میں زیادہ فرق نہیں آیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کا ابھی آغاز ہے، پیپلز پارٹی طے نہیں کر پا رہی کہ کس طرح چلیں،وہ بحران کا شکار ہے۔

مزید : اسلام آباد