بھارتی فوج کی وادی نیلم سیکٹر پر بلا اشتعال گولہ باری،پہلی بار آرٹلری ہتھیار کا استعمال کیا گیا

بھارتی فوج کی وادی نیلم سیکٹر پر بلا اشتعال گولہ باری،پہلی بار آرٹلری ہتھیار ...
بھارتی فوج کی وادی نیلم سیکٹر پر بلا اشتعال گولہ باری،پہلی بار آرٹلری ہتھیار کا استعمال کیا گیا

  

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فوج کی جانب سے وادی نیلم سیکٹر پر بلا اشتعال گولہ باری کی گئی،پہلی بار آرٹلری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا ہے۔

’اگر فوری یہ کام نہ کیا تو دنیا میں ایک بھی جاندار زندہ نہ بچے گا‘ سب سے خطرناک پیشنگوئی منظر عام پر

تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے وادی نیلم میں شاہ کوٹ اورجڑا سیکٹر پر بلا اشتعال شیلنگ کی، کیل سیکٹر پر بھی بلا اشتعال مارٹر شیلنگ کی گئی ہے۔بھارتی فوج نے حالیہ تناو کے دوران پہلی مرتبہ بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔بھارت کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج سویلیئن آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے،پاک فوج کی جانب سے بھارتی پوسٹوں پر بھرپور جوابی کاروائی کی جا رہی ہے۔

مزید : قومی