بنگلہ دیش پریمئر لیگ ،رنگ پور رائیڈرز نے چٹاگانگ کو 9وکٹوں کے شکست دیدی
ڈھاکہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلہ دیش پریمئر لیگ کے چوتھے میچ میں رنگ پور رائیڈرز نے چٹاگانگ وائے کنگز کو 9وکٹوں سے شکست دیدی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق رنگ پور رائیڈرز نے ٹاس جیت کر جٹاگانگ کو بیٹنگ کی دعوت دیتے ہوئے خود پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ،چٹاگانگ کی پوری کی پوری ٹیم 20اوورز مکمل کھیلنے میں کامیاب نہیں ہوسکی اور 19.4اوورز میں 124رنز بنا کر پولین لوٹ گئی۔125رنز کے ہدف کو رنگ پو رائیڈرز نے مقررہ 20اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر عبور کر لیا جس میں محمد شہزاد نے انتہائی ماہرانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 80رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی جبکہ سومیا سرکار 23رنز بنا کر آوٹ ہوئے ۔ان کے بعد آنے والے محمد متھن 12رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے ۔
اس سے قبل چٹاگانگ کی جانب سے شعیب ملک 30رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ انعام الحق 25،تمیم اقبال اور نظام الحسین 11,11رنزبنانے میں کامیاب ہوئے تاہم کو ئی بھی کھلاڑی نصف سینچری بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔رنگ پور رائیڈرز کی جانب سے وہاگ غازی ،رچرڈ گلیسن نے دو دو جبکہ شاہد آفریدی ،ارفات اور روبیل حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔