امید کرتی ہوں کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کیلئے کامیاب صدر ہوں گے اور ملک کی بھلائی کیلئے کام کریں گے:ہیلری کلنٹن

امید کرتی ہوں کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کیلئے کامیاب صدر ہوں گے اور ملک کی بھلائی ...
امید کرتی ہوں کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کیلئے کامیاب صدر ہوں گے اور ملک کی بھلائی کیلئے کام کریں گے:ہیلری کلنٹن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)ہیلری کلنٹن نے اپنی اعترافی تقریر کے دوران کہاہے کہ صدارتی انتخاب میں شکست پر افسوس ہے،امریکہ کی بہتری کیلئے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مل کر کام کروں گی، امید کرتی ہوں کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکیوں کیلئے کامیاب صدر ہوں گے اور وہ امریکہ کی بھلائی کیلئے کام کریں گے،امید کرتی ہوں کہ تمام لوگوں کے ساتھ ایک جیسا سلوک کیا جائے گا،سب لوگ برابر ہیں ۔
صدارتی انتخاب میں شکست کے بعد اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے ہیلری کلنٹن کی آنکھیں بھیگ گئیں جبکہ ہیلری کے چاہنے والے بھی آبدیدہ ہو گئے لیکن اپنی رہنما کی تقریر کو مشعل راہ بنا کر ہاں میں ہاں ملاتے چلے گئے ۔ہیلری کلنٹن کا کہناتھا کہ الیکشن ہارنے پر افسوس ہے اور بہت تکلیف دہ بھی ہے یہ ایک لمبے عرصے تک رہے گا لیکن میں چاہتی ہوں کہ امریکہ کیلئے بھلائی کیلئے کام کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے الیکشن مہم میں سخت مہم کی لیکن کامیاب نہیں ہوسکے ،ہم جو کچھ کیا وہ اپنے ملک کیلئے کیا ،ہماری انتخابی مہم ایک شخص یا ایک الیکشن کیلئے نہیں تھی ۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدارتی امیدوار ہونے ہی میرے لیے فخر کی بات ہے ۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کیلئے ٹرمپ کے ساتھ مل کر کام کروں گی ،ہمیں کھلے ذہن کے ساتھ ڈونلڈ ٹرمپ کو قبول کرنا ہوگا،ہمیں یہ نتائج قبول کرکے مستقبل کی طرف دیکھا چاہیے ،ہماری جمہوری اقدار اقتدار کی پرا من منتقلی کی حمایت کرتی ہیں ،ہمیں امریکی اقدار کی حفاظت کرنی چاہیے ۔ان کا کہناتھا کہ امریکہ کیلئے بے انتہا خدمات پر اوباما اور مشیل اوباما کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں ۔
ہیلر ی کا کہناتھا کہ امریکی عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیاہے جس کی ہم عزت کرتے ہیں ،میں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو کامیابی پر مبارک بادی ہے ۔