عشرت العباد کو کسی الزام پر نہیں ہٹایا گیا،کوئی کسی بھی عہدے پر ہو اسے جانا ہوتا ہے: رانا ثناءاللہ

عشرت العباد کو کسی الزام پر نہیں ہٹایا گیا،کوئی کسی بھی عہدے پر ہو اسے جانا ...
عشرت العباد کو کسی الزام پر نہیں ہٹایا گیا،کوئی کسی بھی عہدے پر ہو اسے جانا ہوتا ہے: رانا ثناءاللہ

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ عشرت العباد کو کسی الزام پر نہیں ہٹایا گیا،کوئی کسی بھی عہدے پر ہو اسے ایک دن جانا ہی ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماءنیو ز کے پروگرام "آواز"میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کا گورنز سندھ کو ہٹانے کا ارادہ تھا،کافی عرصے سے گورنر کی تبدیلی زیر غور تھی۔گورنر سندھ کی تبدیلی کامعاملہ ناگزیر وجوہات پر تاخیر کا شکار ہو رہا تھا،انہوں نے بڑا لمبا عرصہ وفاق کی خدمت کی ہے۔ سعید الزماں صدیقی سیاسی شخصیت نہیں ہیں،وہ اعلی عہدے پر فائز رہے ہیں۔

امید کرتی ہوں کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کیلئے کامیاب صدر ہوں گے اور ملک کی بھلائی کیلئے کام کریں گے:ہیلری کلنٹن

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات مان لئے تو ہسپتال نہیں چل سکتے،مریض ڈاکٹرز کی اولین ترجیح ہوتے ہیں،ڈاکٹرز مریض کو ترجیح دینے کا حلف لیتے ہیں۔میو ہسپتال میں مریض کا علاج ہونا چاہیے تھا،ینگ ڈاکٹرز کو ڈیوٹی پر واپس آنے کے لئے آمادہ کیا جا رہا ہے۔

مزید : لاہور