ہواوے نے شاندار خصوصیات سے بھرپور Nova Plus پیش کردیا

ہواوے نے شاندار خصوصیات سے بھرپور Nova Plus پیش کردیا
 ہواوے نے شاندار خصوصیات سے بھرپور Nova Plus پیش کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اسٹاف رپورٹر)نیا ہواوے Nova Plus صارفین کیلئے مارکیٹ میں پیش کردیا گیا ہے ۔اپنی 5.5148 FHD, 2.5D خمدار گلاس اور بہترین ڈیزائن کے باعث ہواوے Nova Plus ری فائن ٹیکسچر اور اعلیٰ جمالیات کا شاہکار ہے۔نئے Nova Plus کو Snapdragon 625 پروسیسر سے پاورڈ کیا گیاہے ،14nm پر بیسڈ یہ پروسیسر زیادہ سی پی یو اسپیڈ اور کم بجلی خرچ کرتے ہوئے انتہائی اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے۔اس میں موجود اسمارٹ پاورمینجمنٹ وسیع 3340mAh بیٹری کی مدد سے اس کی لائف کو دیرپا بناتا ہے اور سنگل بیٹری چارج میں ہزاروں شاٹس کو یقینی بناتا ہے،ہواوے Nova Plus سیکورٹی میں بہتری اور نیکسٹ جنریشن تھری ڈی فنگر پرنٹ
اسکینرمیں سہولت کیلئے تیز اور زیادہ درست 360 ڈگری اب لاکنگ کو سپورٹ فراہم کرتا ہے ،وائی فائی نیٹ ورک سے کنیکٹ رہنے والے صارفین کیلئے ہواوے Nova Plus میں موجود Skytone ملٹی پل فریکوئنسی بینڈز اور فور جی نیٹ ورک اسٹینڈرڈز کومکمل طور پر سپورٹ کرتا ہے،تصاویر اور وڈیو کے شوقین افراد کیلئے اس کا 14میگا پکسل کا ریئر کیمرہSony IMX298وائیڈ اپرچر امیج سینسر اور سکس پی لینس سے لیس ہے ۔
جو کہ کسی بھی ماحول میں بہترین تصویر لینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے ،ہواوے Nova Plus فاسٹر آٹو فوکس اسپیڈ کیلئے hybrid PDAF اور CAF focusing کی سپورٹ فراہم کرتا ہے ،سیلفی لوورز کیلئے اس میں
tri-axial optical image stabilizer اور anti-shake feature. فیچرز شامل ہیں اور اس کا 8میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ بیوٹی فل اسکن 3.0اور بیوٹی میک اپ2.0کی ایپلیکیشنز سے مزین ہے ۔مجموعی طور پر ہواوے Nova Plus صارفین کیلئے وسیع اسٹوریج،دیرپا بیٹری اور بہترین ریئر و فرنٹ کیمرے کے ساتھ ایک شاندار پیکیج ہے ،یہ شاندار ڈیوائس پاکستان بھر میں محض
40,999 روپے میں دستیاب ہے ،مزید برآں ہواوے Nova Plus کی خریداری کے ساتھ زونگ کی مفت سم کے ساتھ تین ماہ کیلئے
12 GB کا ڈیٹا بھی فراہم کیا جارہا ہے ،صارفین کو استعمال کیلئے اپنا زونگ نمبر زونگ کسٹمرز سینٹر سے ایکٹیویٹ کرانا ہوگا۔

مزید :

کامرس -