متحدہ ،پی ایس پی ایک،پرویز مشرف خوشی سے نہال

متحدہ ،پی ایس پی ایک،پرویز مشرف خوشی سے نہال
متحدہ ،پی ایس پی ایک،پرویز مشرف خوشی سے نہال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایم کیوایم پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی کے متحدہونے سے جہاں پارٹی رہنما اورکارکنان خوشیاں منارہے ہیں وہی سابق صدر پرویز مشرف بھی خوشی سے نہال ہیں ،پریس کانفرنس کے اختتام میں تقسیم کی جانے والی مٹھائی میزبان یا مہمان پارٹی کی طرف سے نہیں بلکہ دبئی میں موجود سابق صدر پرویز مشرف کی طرف سے بھجوائی گئی ۔
ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستاراور پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کی مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران متحدہونے کی خبروں کو ملاجلا رحجان مل رہا ہے تو دوسری طرف سابق صدر پرویزمشرف بھی اس اتحاد سے کافی خوش ہیں ،انہوں نے اس اتحاد کو کراچی کی سیاست کے لئے نیک شگون خیال کیا ،اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ نئے بننے والے اتحاد کو صرف شہری آبادی میں ہی نہیں بلکہ دیہی علاقوں میں بھی جانا چاہیے۔
گزشتہ روز دونوں پارٹیز کی جانب سے اعلان کردہ پریس کانفرنس جہاں وقت پر شروع نہ ہونے کے باعث اور میڈیانمائندگان اور پارٹی کارکنان میں پائی جانے والی بد نظمی کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہی ،انہی خبروں میں میں سے ایک خبر پریس کانفرنس کے اختتام پر کارکنان میں تقسیم کی گئی مٹھائی کی بھی تھی،جومیزبان ڈاکٹر فاروق ستارنے نہیں بلکہ ملک سے باہر بیٹھے سابق صدر پرویز مشرف نے بھجوائی تھی ۔

مزید :

قومی -