وفاقی حکومت نے قبائلی نوجوانوں کیلئے 6 ماہ کے فنی تربیتی پروگرام کا آغاز کر دیا

وفاقی حکومت نے قبائلی نوجوانوں کیلئے 6 ماہ کے فنی تربیتی پروگرام کا آغاز کر ...

  



اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی حکومت کا قبائلی نوجوانوں کیلئے 6 ماہ کے فنی تربیتی پروگرام کا آغاز کر دیا ہے، انفارمیشن ٹیکنالوجی میں سرٹیفکیٹ دینے، کمپیوٹر سافٹ ویئر پروگرامنگ، الیکٹریکل اور مکینیکل سمیت مختلف شعبوں میں تربیت دی جائے گی۔ فاٹا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے قبائلی نوجوانوں کے لئے چھ ماہ کا فنی تربیتی پروگرام شروع کیا ہے۔ نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی میں سرٹیفکیٹ دینے، کمپیوٹر سافٹ ویئر پروگرامنگ، الیکٹریکل اور مکینیکل سمیت مختلف شعبوں میں تربیت دی جائے گی۔

نوجوانوں کو دوران تربیت مفت کھانے پینے اور رہائش کے علاوہ ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا۔ خواہشمند امیدوار اپنی متعلقہ ایجنسیوں کو 13 نومبر تک ایجنسی رابطہ افسر کے دفتر میں درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔

مزید : کامرس


loading...