وسطی وجنوبی پنجاب میں گندم کی بوائی کامناسب وقت نومبر ہے :ماہرین

وسطی وجنوبی پنجاب میں گندم کی بوائی کامناسب وقت نومبر ہے :ماہرین

  



فیصل آباد(بیورورپورٹ)زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ وسطی وجنوبی پنجاب میں گندم کی بوائی کامناسب وقت نومبر کامہینہ ہے لہٰذاکاشتکار بمپر کراپ کے حصول کیلئے زمین کی تیاری کی جانب خصوصی توجہ مرکو ز کریں ۔ ماہرین زراعت کاکہناہے کہ گندم ہمارے ملک کی ایک اہم غذائی فصل ہے جبکہ پاکستان کی غذائی ضروریات کا زیادہ تر انحصار گندم پر ہے اسی لئے گندم کی بہتر پیداوار کو خوراک اورمعاشی استحکام کا ضامن تصور کیا جاتا ہے۔ گندم کی فصل بارانی اور آبپاش علاقوں میں وسیع رقبہ پر کاشت کی جاتی ہے جس میں پنجاب میں ہر سال تقریباً ایک کروڑ ستر لاکھ ایکڑ کے قریب رقبے پر گندم کاشت کرنے کاعمل مکمل کیاجاتاہے نیز اِمسال پنجاب میں ایک کروڑ 95لاکھ ٹن گندم کاپیداواری ہدف مقرر کیاگیاہے جو ملکی پیداوار کا تقریباََ 76 فیصد ہے۔انہوں نے کہاکہ گندم کی زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کر نے کیلئے تمام پیداواری عوامل پر بھرپور توجہ دینی چاہیے۔ زمین کی تیاری گندم کی کاشت کا اہم جزو ہے کیونکہ بہتر پیداوار کا انحصار زمین کی بہتر اور بروقت تیاری پر ہوتاہے۔

اس لئے جن کھیتوں سے پانی نکل چکاہے اورکھیت بھی خشک ہوگئے ہیں وہاں کراہ وغیرہ کی مدد سے زمین ہموارکرنے کے بعد زمین کی تیاری کریں اور راؤنی سے پہلے کھیتوں میں سہاگہ دینے کے بعد کھیتوں کو دو دو کنال کے کیاروں میں تقسیم کرنے سے پانی کی خاطر خواہ بچت ہوسکتی ہے۔

مزید : کامرس


loading...