جاپان میں پانچ سال میں پہلی مرتبہ سرمائی بونس میں کمی

جاپان میں پانچ سال میں پہلی مرتبہ سرمائی بونس میں کمی

  



ٹوکیو (اے پی پی) جاپان میں اس موسمِ سرما تنخواہ دار ملازمین کو گزشتہ سال کی نسبت قدرے کم بونس ملنے کی توقع ہے۔ پانچ سال بعد پہلی مرتبہ یہ کمی ہو گی۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپان بزنس فیڈریشن نے 500 یا اس سے زائد ملازمین کی حامل رجسٹرڈ کمپنیوں کے سروے کے ابتدائی اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔ادارے کے عہدیداروں کے مطابق بڑی کمپنیوں کے ملازمین کو سرمائی بونس کے طور پر تقریباً 8 ہزار 50 ڈالر ملیں گے۔

یہ رقم گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں لگ بھگ 100 ڈالر یا بلحاظ ین 1.19 فیصد کم ہے۔اس کمی کی وجہ ین کی مضبوط قدر کو ٹھہرایا جا رہا ہے جس سے مصنوعات ساز اداروں کی آمدنی گزشتہ مالی سال میں کم ہو گئی تھی۔

مزید : کامرس


loading...