انڈیکس میں تیزی کا رجحان‘ 209پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا

انڈیکس میں تیزی کا رجحان‘ 209پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا

  



کراچی ( آن لائن )کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بہتری کا رجحان دیکھا گیا ہے اور 100انڈیکس میں 209پوائنٹس اضافہ ہوا ہے۔تفصیل کے مطابق بدھ کے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا اور کے ایس ای 100انڈیکس 209پوائنٹس کی بہتری کے بعد 41ہزار 259کی سطح پر پہنچ گیا۔ کاروبار کے دوران 5کروڑ 72لاکھ 10ہزار 400شیئرز کا کاروبار ہواجن کی مارکیٹنگ ویلیو 4ارب 92کروڑ72لاکھ 68ہزار 112روپے تھی۔

مزید : کامرس


loading...